ہیاٹ ریجنسی سوچو اور علاقہ نائب صدر کے نئے جنرل مینیجر انتھونی ہا نے ہوٹل میں نئے عہد کا آغاز کرلیا

ہیاٹ ریجنسی سوچو اور علاقہ نائب صدر کے نئے جنرل مینیجر انتھونی ہا نے ہوٹل میں نئے عہد کا آغاز کرلیا

 

سوچو، چین، 17 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– انتھونی ہا کو ہیاٹ ریجنسی سوچو کا جنرل مینیجر اور علاقہ نائب صدر مقرر کیا گیا ہے جو یکم اگست 2015ء سے نافذ العمل ہوگا۔

Anthony ہیاٹ ریجنسی سوچو اور علاقہ نائب صدر کے نئے جنرل مینیجر انتھونی ہا نے ہوٹل میں نئے عہد کا آغاز کرلیا

ہیاٹ ریجنسی سوچو اور علاقہ نائب صدر کے نئے جنرل مینیجر انتھونی ہا

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150811/0861507357-a

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150811/0861507357-b

واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے گریجویٹ انتھونی ہا نے ہیاٹ کے ساتھ اپنے عہد کا آغاز 1986ء میں ہیاٹ ریجنسی سان فرانسسکو سے کیا، جس کے بعد وہ ہیاٹ ریجنسی مکاؤ میں ایک ذمہ داری نبھانے آئے۔ بعد ازاں جناب ہا نے چین، ہانگ کانگ اور مائیکرونیشیا میں متعدد ہوٹلوں میں کام کیا اور فروری 2011ء میں ایک مرتبہ پھر ہیاٹ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ اگست 2011ء میں ہیاٹ ریجنسی چنگ ڈاؤ میں اوپننگ جنرل مینیجر بنے اور اپریل 2015ء میں علاقہ نائب صدر کے عہدے پر پہنچے۔

جناب ہا نے کہا کہ “گزشتہ چار سالوں میں ہیاٹ ریجنسی چنگ ڈاؤ میں ایسی باصلاحیت ٹیم کے ساتھ کام کرنا بہت خوش کن رہا، اور میری نظریں ہیاٹ ریجنسی سوچو اور میری ذمہ داری کے تحت آنے والے علاقے کے دیگر ہوٹلوں میں نئی ٹیم کی قیادت کرنے پر مرکوز ہیں۔”

اپنے فارغ اوقات میں جناب ہا سائیکل چلانے اور گالف کھیلنے سے لطف اٹھاتے ہیں۔ وہ انگریزی، مینڈرین، کینٹونیس اور ویت نامی بولتے ہیں۔

ہیاٹ ریجنسی سوچو کے بارے میں
ہیاٹ ریجنسی سوچو 355 کشادہ مہمان خانے اور کمرے اور ایک ریجنسی کلب ایگزیکٹو منزل پیش کرتا ہے۔ ہوٹل پانچ ریستوران اور لاؤنج، 1,394 مربع میٹر (15,000 مربع فٹ) کے زیادہ کے جدید اجلاس، تقریب اور شادی مقامات، اور اسپا اور صحت کی تنصیبات رکھتا ہے۔ متصل خوبصورت جن جی جھیل،مرکز فنون و ثقافت، شوزو بین الاقوامی نمائش مرکز اور فیرس وہیل پارک کے ساتھ ہیاٹ ریجنسی سوچوشہر کے قدیم علاقوں اور اس کے نئے ضلع کے مابین بہترین توازن پیش کرتا ہے۔ ہوٹل سوچو اور شنگھائی کے درمیان ملانے والا اہم نقطہ ہے، جو اپنے مہمانوں کے لیے آسان رسائی پیش کررہا ہے۔ بذریعہ ٹرین شنگھائی پہنچنے میں یہاں سے صرف 25 منٹ لگتے ہیں، جبکہ شنگھائی ہونگ چیاؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے تک بذریعہ کار ایک گھنٹہ اور سوچو ایس آئی پی ریلوے اسٹیشن تک پہنچنے کے لیے بذریعہ گاڑی 10 منٹ لگتے ہیں، جو یانگزے دریا کے ڈیلٹائی علاقے میں نقل و حمل کا مرکز ہے۔

Suzhou ہیاٹ ریجنسی سوچو اور علاقہ نائب صدر کے نئے جنرل مینیجر انتھونی ہا نے ہوٹل میں نئے عہد کا آغاز کرلیا

ہیاٹ ریجنسی کے بارے میں
ہیاٹ ریجنسی ایک بھرپور ہوٹل برانڈ ہے جو مسافروں کو منسلک کرتا ہے ان افراد اور مقامات سے جو ان کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ دنیابھر میں 30 سے زیادہ ممالک میں قائم 140 ہیاٹ ریجنسی تک شہری و تفریحی مقامات سے باآسانی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ ہر موقع کے لیے ملنے جلنے کے مقام کی حیثیت رکھتی ہیں – موثر کاروباری اجلاس سے لے کر یادگار خاندانی تعطیلات تک۔ برانڈ ایک ہی مقام پر شاندار تجربہ پیش کرتا ہے جو  مہمانوں کو درکار ہر سہولت کو ان تک باآسانی پہنچاتا ہے۔ ہیاٹ ریجنسی ہوٹل اور ریزورٹس خدمات و سہولیات کی مکمل اقسام پیش کرتے ہیں، جن میں  کھانے پینے کے مشہور تجربات، تعاون کے لیے ٹیکنالوجی سے لیس طریقے؛ کام، مصروفیت یا آرام کے لیے مقام؛ اور ماہر منصوبہ ساز شامل ہیں جو ہر تفصیل کا خیال رکھتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے hyattregency.comملاحظہ کیجیے یا فیس بک facebook.com/HyattRegencyدیکھیں۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150811/0861507357-a
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150811/0861507357-b