معروف ای-سگریٹ اور انضباطی ماہر نے نکوپیور لیبز، ایل ایل سی کی ایگزیکٹو ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی

Home » General »

معروف ای-سگریٹ اور انضباطی ماہر نے نکوپیور لیبز، ایل ایل سی کی ایگزیکٹو ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی

 

ٹمپا، فلوریڈا، 4 اگست 2015ء/پی آرنیوزوائر– ہالو، ایوو، ٹرائٹن اور جی6 برانڈز بنانے والے معروف ای-لیکوئڈ اور ویپنگ ڈیوائس ساز ادارے نکوپیور لیبز، ایل ایل سی نے آج عمومی مشیر اور چیف کمپلائنس افسر کی حیثیت سے پیٹریشیا آئی کوواکیوِچ کی تقرری کا اعلان کردیا۔

برقی سگریٹ و تمباکو کےجامع امریکی و بین الاقوامی تجربے کے ساتھ کوواکیوچ فلپ مورس انٹرنیشنل، لوریلارڈ اور آئی ٹی جی برانڈز میں اعلیٰ قانونی و معیارات کی تکمیل کے عہدوں پر رہ چکی ہیں۔ کوواکیوچ نومنظور شدہ تمباکو مصنوعات کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اولین قبل از مارکیٹ منظوریوں کے پیچھے اہم کردار تھیں۔ نکوپیور لیبز، ایل ایل سی کے بانیوں جفیری اسٹیملر اور جیسن ڈیل گیوڈائیس کو جوابدہ کوواکیوچ ادارے کے عالمی قانونی معاملات، انضباطی و تکمیلی امور اور ساتھ ساتھ سرکاری پالیسی میں شمولیت کے لیے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

“پیٹریشیا انضباطی تکمیل میں دنیا بھر میں معروف ماہر ہیں اور قانونی ٹیموں کو سنبھالنے اور مختلف علاقوں میں مختلف مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک تجربہ کار رہنما ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور ویپنگ مصنوعات کی جانب سے پیش کردہ نقصان کو کم کرنے کے انوکھے مواقع سے ذاتی وابستگی ہمارے ادارے اور صنعت کی زبردست توسیع اور مصنوعاتی معیار اور اس سے مطابقت سے مکمل ملاپ کھاتی ہے۔ ہم اپنی انتظامی ٹیم میں پیٹریشیا کی شمولیت پر بہت خوش ہیں۔”

کوواکیوچ کولمبیا لاء اسکول سے قانون میں سند رکھتی ہیں اور امریکہ میں عدالت عظمیٰ سے قبل نیو یارک میں بھی مشق کر چکی ہیں۔

نکوپیور لیبز، ایل ایل سی کے بارے میں

2009ء سے کام کرنے والا اور ٹمپا میں قائم ادارہ نکوپیور لیبز ایل ایل سی معروف ای-لیکوئیڈ اور ویپرائزر ڈیوائس بنانے والا ہے جس کا کام امریکہ اور یورپ میں ہے۔ نکوپیور لیبز نے حال ہی میں اپنی ساخت گری اور تقسیم کے کام گینسویل، فلوریڈا میں 100,000 مربع فٹ پر بنی حال ہی میں حاصل کردہ تنصیب میں منتقل کیے ہیں۔ دنیا بھر میں 110 ممالک میں تقسیم کرنے والا نکوپیور لیبز، ایل ایل سی نیدرلینڈز میں یورپی صدر دفاتر کے حالیہ اضافے کے ساتھ اپنی موجودگی کو بھی بڑھا چکا ہے۔

نکوپیور لیبز اور اس کےمعروف امریکن میڈ ای-لیکوئیڈز، یا ڈیوائسز کی جدید فہرست، کے بارے میں جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے ، ادارے کی معلومات کے لیے www.nicopure.comیا تقسیم کاری اور فروخت کاری کی معلومات کے لیےwww.halocigs.com۔

رابطہ: جیسن ڈیل گیوڈائس، press@nicopure.com، (888) 425-6649