این ٹی ٹی کام گارٹنرز کی میجک کواڈرینٹ فار ایشیا/پیسفک نیٹ ورک سروس پرووائیڈرز رپورٹ میں لیڈرز کی حیثیت سے شامل

Continue reading " />

این ٹی ٹی کام گارٹنرز کی میجک کواڈرینٹ فار ایشیا/پیسفک نیٹ ورک سروس پرووائیڈرز رپورٹ میں لیڈرز کی حیثیت سے شامل

 

AsiaNet 51717

ٹوکیو، 20 دسمبر 2012ء/کیوڈو جے بی این – ایشیانیٹ / ایشیانیٹ پاکستان –

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (این ٹی ٹی کام) نے 20 دسمبر کو اعلان کیا کہ کمپنی نے گارٹنر انکارپوریٹڈ کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ میجک کواڈرینٹ فار ایشیا/پیسفک نیٹ ورک سروس پرووائیڈرز رپورٹ (1) کے لیڈرز کواڈرینٹ میں جگہ پائی ہے۔ مکمل رپورٹ یہاں دیکھی جا سکتی ہے http://www.ntt.com/aboutus_e/award/index.html#gartner_apac_mq2012

گارٹنر کی میجک کواڈرینٹ رپورٹ وژن کی تکمیل اور عملدرآمد کی صلاحیت کی بنیاد پر ایشیا/پیسفک سروس پرووائیڈرز پر تحقیق کرتی اور ان کی قدر پیمائی کرتی ہے۔ لیڈرز وہ کمپنیاں ہیں جو اپنے موجودہ وژن کے مقابلے میں بہتر عملدرآمد کر رہی ہیں اور کل کے لیے زیادہ بہتر انداز میں تیار ہیں (2)۔

این ٹی ٹی کام میں سینئر نائب صدر برائے گلوبل بزنس کاتسومی ناکاتا نے کہا کہ “ہمارا ماننا ہے کہ مسلسل 10 سالوں سے گارٹنر میں رہنما کی حیثیت سے این ٹی ٹی کام کا درجہ ہماری موزوں پہچان اور انتہائی مسابقتی ایشیا/پیسفک مارکیٹ میں ہماری ساکھ کو ظاہر کرتا ہے۔آگے بڑھتے ہوئے ہم موجودہ استحکام کے بل بوتے پر اعلیٰ معیار کی، عالمی ہموار کلاؤڈ سروسز پیش کریں گے جو ہمارے گلوبل کلاؤڈ وژن کے تحت نیٹ ورکس، ڈیٹا سینٹرز، ہوسٹنگ اور ایپلی کیشنز کی جامع رینج کو مجتمع کر رہا ہے۔”

2012ء کے دوران این ٹی ٹی کام نے ایشیا سب میرین-کیبل ایکسپریس شروع کی، جو ایک کم پوشیدہ نیٹ ورک سسٹم ہے جو ایشیا کے بڑے شہروں کو آپس میں منسلک کر رہا ہے، اور اس دوران سنگاپور اور ملائیشیا میں اضافی ڈیٹاسینٹرز بھی کھولے۔ بھارت میں ادارے نے سات ڈیٹاسینٹرز کے مالک اور تیزی سے ابھرتے ہوئے ہوسٹنگ اور منظم آئی ٹی سروسز فراہم کنندہ نیٹ میجک سلومیں غالب حصص حاصل کیے۔ این ٹی ٹی کام اب ایشیا/پیسفک میں بہترین ڈیٹاسینٹر قدم رکھنے پر نازاں ہے۔

بہتر اپنی-ڈیوائس-خود-لائیے (BYOD) سروسز این ٹی ٹی کام کی ایک اور ابھرتی ہوئی قوت ہیں۔ ادارہ اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے کاروباری اوزار کی حیثیت سے بڑھتے ہوئے استعمال میں مدد کے لیے نئی BYOD سروس کو تیزی سے متعارف کروا رہا ہے۔

2013ء میں این ٹی ٹی کام ہانگ کانگ میں ایک اقتصادی درجے کا ڈیٹا سینٹر شروع کرے گا۔ تزویراتی لحاظ اپنے موزوں مقام اور ایشیا سب میرین-کیبل ایکسپریس سے براہ راست تعلق کی مدد سے این ٹی ٹی کام کاروباری اداروں کے لیے پیچیدہ حل کی جامع رینج پیش کرے گا، خصوصاً مالیاتی خدمات کے شعبے کے لیے۔
ناکاتا نے مزید کہا کہ “ہم، خصوصاً ایشیا میں، کثیر القومی اداروں کے سب سے بڑے آئی سی ٹی شراکت دار کی حیثیت سے بنیادی ڈھانچے اور خدمات مزید سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔”

گارٹنر میجک کواڈرینٹ کے بارے میں

گارٹنر اپنی تحقیقی اشاعت میں پیش کردہ کسی بھی فروخت کنندہ، مصنوعات یا سروس کی توثیق نہیں کرتا اور نہ ہی ٹیکنالوجی صارفین کو صرف انہی فروخت کنندگان کو منتخب کرنے کا مشورہ دیتا ہے جن کا درجہ بلند ہے۔ گارٹنر تحقیقی اشاعت گارٹنر کے تحقیقی ادارے کی آراء پر مشتمل ہے اور اسے حقائق کے بیانات نہیں سمجھنا چاہیے۔ گارٹنر اس تحقیق کے حوالے سے تمام ضمانتوں، بیانیہ یا متصورانہ، سے دستبردار ہوتا ہے، بشمول تجارت کرنے یا مخصوص مقصد کی قابلیت کی کوئی بھی ضمانت۔

(1) گارٹنر انکارپوریٹڈ ” Magic Quadrant for Asia/Pacific Network Service Providers”
تو چی اینگ، کینشی تازاکی، ونسنٹ فو، بیارنے مونخ، 28 نومبر 2012ء
(2) گارٹنر انکارپوریٹڈ ” Methodologies Magic Quadrant”
http://www.gartner.com/technology/research/methodologies/research_mq.jsp مفہوم، تحقیق کے حوالے سے، بشمول تجارت کرنے یا مخصوص مقصد کی قابلیت کی کوئی بھی ضمانت۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کاروباری اداروں کے انفارمیشن اور کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (ICT) ماحول کو بہترین بنانے کے لیے مشاورت، ڈھانچہ، حفاظت اور کلاؤڈ سروسز مہیا کرتا ہے۔ اس پیشکش کو ادارے کے عالمی بنیادی ڈھانچے، بشمول معروف عالمی ٹیئر-1 آئی پی نیٹ ورک، آر اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک کا سہارا حاصل ہے جو 150 سے زائد ممالک اور 130 سے زیادہ محفوظ ڈیٹا سینٹرز تک رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے حل این ٹی ٹی گروپ کمپنیوں بشمول ڈائی مینشن ڈیٹا، این ٹی ٹی ڈوکومو اور این ٹی ٹی ڈیٹا کے عالمی وسائل کو سہارا دیتے ہیں۔

مزید معلومات: www.ntt.com/index-e.html
www.twitter.com/nttcom
www.facebook.com/nttcomtv

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

 
 
 

0 Comments

You can be the first one to leave a comment.

 
 

Leave a Comment

 

You must be logged in to post a comment.