کلاؤڈ بی نے ٹرینکوئیل ٹرٹل کے لیے ٹی او ٹی وائے ایوارڈ جیت لیا

Continue reading " />

کلاؤڈ بی نے ٹرینکوئیل ٹرٹل کے لیے ٹی او ٹی وائے ایوارڈ جیت لیا

 

نیو یارک، 19 فروری 2013ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان ۔۔

بچوں کو سونے میں مدد دینے کے لیے مصنوعات اور پروگرام تیار کرنے والے جدت طراز کلاؤڈ بی نے سرخیوں میں جگہ پائی ہے کیونکہ بستری معمولات کے لیے اس کی جدید ترین ایجاد ٹرینکوئیل ٹرٹل کو شیرخوار/نئے چلنے والے بچوں کے زمرے میں مشہور ٹوائے آف دی ایئر (T.O.T.Y) ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈز ہفتہ 9 فروری کو پلازہ ہوٹل نیو یارک شہر میں ٹوائے انڈسٹری ایسوسی ایشن کے سالانہ ٹی او ٹی وائے ایوارڈز میں پیش کیے گئے۔

کلاؤڈ بی کی سی ای او لنڈا سوہ نے کہا کہ “ہم ٹرینکوئیل ٹرٹل کو یہ قابل احترام اعزاز ملنے پر بہت خوش ہیں۔ ہم اس معیار سے وابستہ ہیں کہ تمام بچے معیاری نیند کا حق رکھتے ہیں، اس لیے ہمیں خاص طور پر فخر ہے کہ اس کام کی اہلیت کے باعث ٹرینکوئیل ٹرٹل کی توقیر کی گئی۔”

ٹرینکوئیل ٹرٹل کلاؤڈ بی کی پہلی پروڈکٹ ہے جو ایک نرم و ملائم کردار میں سمعی و بصری دونوں خصوصیات رکھتی ہے۔ جدید ٹرٹل کسی بھی کمرے کو ایک پرسکون ساحل سمندر میں تبدیل کرتا ہے! جو کمرے کو ایک پرسکون فیروزی یا سمندری نیلا رنگ دیتا ہے، شیل زیر آب روشنی کا ایک جادوئی افیکٹ دیتا ہے جس میں ہلکی لہروں کی حرکت شامل ہوتی ہے اور اس کے ساتھ اس میں سمندری لہروں کی  اور زیر آب آوازیں بھی چلتی ہیں۔ یہ پورا افیکٹ ایک پرسکون اور آرام دہ ماحول فراہم کرتا ہے اور بچے کو رات کی پرسکون نیند دیتا ہے۔

نامزد مصنوعات نے صنعت کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا۔ ٹی او ٹی وائے بیلٹ کی نگرانی ٹی او ٹی وائے نامزدگی کمیٹی نے کی، جو بڑے خوردہ فروشوں، ٹی آئی اے بورڈ اراکین، کھلونوں کی تجارت کے صحافیوں اور علمی شخصیات پر مشتمل تھی۔

کلاؤڈ بی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.cloudb.com۔

کلاؤڈ بی کے بارے میں

2002ء میں قائم ہونے والا یہ ادارہ بچوں کو سونے میں مدد دینے کے لیے مصنوعات اور پروگرام شروع کرنے کا بانی ہے۔ کلاؤڈ بی کی مصنوعات بچوں کو خوش کرتی اور آرام دیتی ہیں، اور یوں والدین کو ذہنی سکون ملتا ہے – اور ان دونوں کے درمیان تعلق مضبوط ہوتا ہے۔ ادارہ بچوں کے معالجین اور  ماہرین کے مشاورتی بورڈ کے ساتھ صلاح و مشورے سے تیار کی گئی اپنی ایوارڈ یافتہ مصنوعات کے ساتھ دنیا بھر میں والدین کے لیے ایک قابل بھروسہ نام ہے۔کلاؤڈ بی ٹوائیلائٹ ٹرٹل ٹ م اور سلیپ شیپ ٹ م کی وجہ سے سب سے زیادہ معروف ہے۔ مزید معلومات کے لیے info@cloudb.com پر ای میل یا 888-4CLOUDB پر کال کیجیے۔ فیس بک www.facebook.com/cloudb پر اور ٹوئٹر @cloud_b پر کلاؤڈ بی کو فالو کیجیے۔

ہدایت برائے مدیران: ٹرینکوئیل ٹرٹل کی تصاویر درخواست کرنے پر دستیاب ہیں۔

رابطہ: پوجا شاہ / ایلی بگلی

فری مین پبلک ریلیشنز

pshah@freemanpr.com / ebagli@freemanpr.com

973.470.0400

 
 
 

0 Comments

You can be the first one to leave a comment.

 
 

Leave a Comment

 

You must be logged in to post a comment.