پی 2آئی نے یوروپلازما این وی کے خلاف پیٹنٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرا دیا

پی 2آئی نے یوروپلازما این وی کے خلاف پیٹنٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرا دیا

 

ایبنگڈن، انگلستان، 24 فروری 2013ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان/–

مایع دافع نینو-کوٹنگ ٹیکنالوجی میں معروف عالمی ادارے پی 2آئی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پیٹنٹ خلاف ورزی پر پلازما ایکوئپمنٹ تیار کرنے والے بیلجیئم کے ادارے یوروپلازما این وی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پی 2 آئی نے ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ضلعی عدالت برائے وسطی ضلع کیلیفورنیا میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

پی 2 آئی کی مایع دافع نینوکوٹنگ ٹیکنالوجی 65 پیٹنٹ خاندانوں کے عالمی پورٹ فولیو سے محفوظ شدہ ہے۔ معروف برانڈز اور ساخت گروں کے ساتھ کام کرنے والا پی2آئی ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں کروڑوں برقی ڈیوائسز میں نصب کر چکا ہے۔

پی2آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کارل فرانسس نے کہا کہ “پی2آئی کی جانب سے 2011ء میں اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس پر اپنی اسپلیش پروف ٹیکنالوجی کے اجراء کے بعد سے مایع، نمی اور کٹاؤ کے خلاف نہ نظر آنے والے تحفظ کی طلب میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا۔ پی2آئی کی کامیابی، اور نینو کوٹنگ تکنیک کی یکتائی کی وجہ سے متعدد کمپنیاں ایسے حلوں کے ساتھ سامنے آئیں جو ہمارے مقابلے میں کم کارکردگی اور تکنیکی اثرات کی حامل ہیں۔ پی2آئی کہتا ہے کہ یوروپلازما این وی نے پی 2آئی کی محفوظ ملکیت دانش کے کچھ پہلو چرائے ہیں۔ ”

جناب فرانسس نے گفتگو جاری رکھتےہوئے کہا کہ “ہمیں اپنی ٹیکنالوجی پر بہت فخر ہے اور ہم اس حوالے سے بہت پرجوش بھی ہیں، اور ادارے کی ملکیت دانش کے دفاع کے حوالے سےثابت قدم بھی۔ اگر ضرورت پڑی تو ہم اس سے متعلقہ مزید مقدمات بھی درج کریں گے۔”

پی2آئی کی پلیٹ فارم ٹیکنالوجی ڈاکٹر اسٹیفن کولسن کی تحقیق کے ذریعے برطانوی وزارت دفاع سے شروع ہوئی ، ڈاکٹر اسٹیفن نے پی2آئی کو قائم کیا اور آج ادارے کے چیف ٹیکنیکل آفیسر ہیں۔

ڈاکٹر کولسن نے تبصرہ کیا: “گزشتہ دہائی میں پی2آئی نے مایع دافع ٹیکنالوجی میں تحقیق اور پیشرفت پر 75 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔ کارگر نینو کوٹنگز میں مارکیٹ کے رہنما ادارے کی حیثیت سے ہم ہر سطح پر اپنی ملکیت دانش کا تحفظ چاہتے ہیں ان موقع پرست اداروں کے خلاف جو ہماری پیٹنٹ یافتہ ٹیکنالوجی کے غیر آزمودہ ورژن پیش کر رہے ہیں۔”

یورو پلازما این وی نے اب تک اس مقدمے کا کوئی جواب نہیں دیا۔

پی2آئی کے بارے میں
پی2آئی [http://www.p2i.com ] مایع دافع نینو-کوٹنگ ٹیکنالوجی میں معروف عالمی ادارہ ہے۔ اسے برطانیہ کی وزارت دفاع کی جانب سے مایع کو دفع کرنے کے طریقوں کو کمرشلائز کرنے کے لیے 2004ء میں قائم کیا گیا تھا۔ اب کمرشل سطح پر پی2آئی کے پیٹنٹ شدہ عمل وسیع مارکیٹوں میں مصنوعات کی ایک وسیع رینج میں کامیابی سے شامل کیے جا سکتے ہیں [http://www.p2i.com/applications.html ] جن میں برقیات، طرز زندگی، حیاتی سائنس، عسکری و ادارہ جاتی اور فلٹریشن اور توانائی کے شعبے شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیے http://www.p2i.com

ذریعہ: پی2آئی لمیٹڈ

 
 
 

0 Comments

You can be the first one to leave a comment.

 
 

Leave a Comment

 

You must be logged in to post a comment.