میکس تھون کلاؤڈ براؤزر کا عالمی اجراء ہموار ویب براؤزنگ اور کلاؤڈ شیئرنگ تمام پلیٹ فارمز اور ڈیوائسز پر

میکس تھون کلاؤڈ براؤزر کا عالمی اجراء ہموار ویب براؤزنگ اور کلاؤڈ شیئرنگ تمام پلیٹ فارمز اور ڈیوائسز پر

 

میکس تھون آج کراس پلیٹ فارم کلاؤڈ براؤ‎زر میں بہترین کارکردگی سیکورٹی پیش کرتا ہے

بارسلونا، 25 فروری 2013ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان / — معروف عالمی سافٹویئر کمپنی میکس تھون نے آج میکس تھون کلاؤڈ براؤزر کا اجراء کر دیا، جو تمام ڈیوائسز اور پلیٹ فارمز پر ہموار ویب براؤزنگ اور شیئرنگ تجربہ فراہم کر رہا ہے۔ میکس تھون واحد کراس-پلیٹ فارم، اعلیٰ کارکردگی کا حامل اور محفوظ براؤزر ہے جو تمام انٹرنیٹ ٹچ پوائنٹس کے لیے ہے جیسا کہ موبائل، ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز۔

“میکس تھون کلاؤڈ براؤزر تمام ڈیوائسز اور پلیٹ فارمز پر مستقل، اعلیٰ کارکردگی کا اور محفوظ براؤزنگ تجربہ فراہم کرنے کے ذریعے آج کی ملٹی-ڈیوائس دنیا کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا ، “میکستھون کے بانی اور سی ای او جیف چین نے کہا۔ “ایک ایسا براؤزر تیار کر کے جو کہیں بھی جا سکتا ہے، میکس تھون صارفین کو اپنے فون پر ایک براؤزنگ سیشن شروع کرنے، اور اپنےٹیبلٹ پر جاری رکھنے اوراپنے لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ پر اس تجربے کو مکمل کرنےکی سہولت دیتا ہے – یہ سب کچھ ایک قدم بھی چھوڑے بغیر۔”
ونڈوز، میک،اینڈرائیڈاور آئی او ایس کےلیے دستیاب میکس تھون کلاؤڈبراؤزر بے مثال خوبیوں کے ساتھ مکمل لوڈڈ ہے، جس میں شامل ہیں:

  • ہموار براؤزنگ: ٹیبس، بک مارکس، فیورٹس، ہسٹری اور سیٹنگ سب کو تمام ڈیوائسز اور پلیٹ فارمز پر سنک کرے
  • کسی بھی ڈیوائس سے یا کی جانب کلاؤڈ پش: تمام ڈیوائسز پر “پش” ویب مواد جیسا کہ متن، تصاویر اور وڈیوز
  • آسان شیئرنگ: براؤزر میں براہ راست فائلوں کو پش کر کے یا بذریعہ ایس ایم ایس، بغیر سوشل نیٹ ورک کے، اپنے دوستوں کے ساتھ تصاویر، وڈیوز، مقالے اور دیگر ویب مواد شیئر کریں
  • جمع اور ذخیرہ: کسی بھی ڈیوائس یا آپریٹنگ سسٹم سے ویب مواد تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ویب ڈاؤنلوڈز کو کلاؤڈ میں محفوظ کریں
  • عالمی سطح پر جائیں: میکس تھون 42 زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے اور دنیا بھر کے 140 ممالک میں ہر ماہ 100 ملین سے زائد افراد کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے

صنعت میں بانی کی حیثیت میکس تھون کلاؤڈ سنکنگ پیش کرنے والا پہلا براؤزر تھا اور آج وہ برق رفتار، کسی بھی ڈیسک ٹاپ براؤزر کے مقابلے میں ایچ ٹی ایم ایل 5 کی جامع ترین سپورٹ اور دیگر بلٹ-ان خصوصیات رکھتا ہے جس میں دو رینڈرنگ انجنوں کے درمیان سوئچ کرنے کی صلاحیت شامل ہے جو صارفین کو مختلف انداز میں آپٹمائزڈ کیے کئے صفحوں تک رسائی دیتا ہے۔

“میکس تھون کلاؤڈ براؤزر کے بیٹا ورژن کو انسٹال کرنے والے 3 ملین افراد میں سے 70 فیصد سے زائد ایک ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس پر اپنے ٹیبس، ہسٹری اور ڈاؤنلوڈز کو سنک کرنے کے لیے اسے روزانہ استعمال کر رہے ہیں۔” میکس تھون انٹرنیشنل کے وی پی کارل میٹ سن نے کہا۔ “ہمارے دو ماہ کے پری ویو پروگرام میں سامنے آنے والے اعدادوشمار نے ایک آسان، کراس پلیٹ فارم براؤزنگ تجربے کی طلب کی ایک واضح تصویر نمایاں کی۔ میکس تھون کےساتھ، ہم نے ایک اعلیٰ کارکردگی کا براؤزر تیار کیا ہے جو تحفظ اور رفتار پر توجہ مرکوزرکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ڈیوائس پر ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے آسان ہے۔”

میکس تھون کے آغاز ہی سے صارف کی پرائیویسی ادارے کی بنیادی قدر ہے۔ میکس تھون اولین براؤزرز میں سے ایک تھا جس نے پرائیوٹ براؤزنگ پیش کی، ایک محفوظ پروکسی خوبی اور حال ہی میں، پرو ایکٹو،مقابلے میں سب سے آگے’ٹریک نہ کریں’ کا نفاذ۔ میکس تھون www.maxthon.com پر ڈاؤنلوڈ کےلیے دستیاب ہے۔
میکس تھون لمیٹڈ کے بارے میں

2005ء میں قائم ہونے والا میکس تھون لمیٹڈ معروف عالمی سافٹویئر کمپنی جدید ویب براؤزر تیار کرتا ہے جو دیگر سرفہرست براؤزرز کو مستقل کارکردگی میں باہر کرتا ہے۔ جدت کے اعلیٰ ترین معیارات سے وابستہ میکس تھون کلاؤڈ براؤزر آج کراس –پلیٹ فارم براؤزر میں بہترین کارکردگی اور تحفظ پیش کرتا ہے اور بہت سی اقسام کی ڈیوائسز مثلاً موبائل اور ڈیسکٹاپس پر چلتا ہے۔ میکس تھون براؤزر 39 زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے اور ہر ماہ دنیا بھر کے 140 ممالک میں 100 ملین سے زائد افراد کی جانب سے استعمال کیا گیا ہے۔میکس تھون کے دفاتر سان فرانسسکو، ہانگ کانگ اور بیجنگ میں ہیں۔ مزید معلومات یا میکس تھون کلاؤڈ براؤزر ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.maxthon.com/۔

رابطہ:
برسون-مارت سیلر برائے میکس تھون
لوویل ایشن
Lowell.Eschen@BM.com
212.614.4081

 
 
 

0 Comments

You can be the first one to leave a comment.

 
 

Leave a Comment

 

You must be logged in to post a comment.